عوامی درخواستوں کو زیرالتواء ہرگز نہ رکھیں

   

جگتیال میں تحصیلداروں کو کلکٹر کی ہدایت ، شادی مبارک اسکیم ، سرکاری جائیدادوں پر قبضہ اور دیگر مسائل کا جائزہ

جگتیال :ضلع میں تحصیلداروں کے دفاتر میں موجود عرضیوں کو زیر التؤاء نہ رکھنے کی ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو تاکید کی۔کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اور می۔سیوا اور ایف لائن سے متعلقہ زیر التؤاء￿ عرضیوں اور سرکاری اراضی وجائیدادوں پر ناجائز قبضہ پر سروے کا انعقادعمل میں لانے سے متعلق تحصیلداروں کے ساتھ زوم ویب نار کے ذریعہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے ضلعی سطح کی کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک سے متعلقہ درخواستوں کا جائزہ لیکر تاحال یکسوئی کی گئیں۔درخواستوں ،اور زیر التؤاء درخواستوں کی تفصیلات کو پیش کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ منظور شدہ بجٹ کے مطابق شادی مبارک و کلیانہ لکشمی کی درخواستوں کی فوری یکسوئی کرتے ہوئے مستحقین تک مالیہ کی رسائی کے اقداما ت کئے جائیں۔زرعی اراضی کے رجسٹریشن سے متعلق منفرد انداز میں شعور بیدار کیا جائے۔اور تکنیکی وجوہات،خاندانی جھگڑے اور درمیانی افراد کے باعث زیر التؤاء درخواستوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ضلع میں حلقہ واری رائے دہندوں کے اندراج کیلئے مراکز رائے دہی کے مطابق ای آر اوس اور اے آر اوس دورہ کرتے ہوے نئے ناموں کا اندراج کریں۔ووٹر کارڈمیں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں ہوں تو کی جائیں ، اور وفا ت پانے واکے افراد کے ناموں کو نکال دیا جائے۔ہر دن عہدیدار معائنہ کرتے ہوئے تیز رفتاری کے ساتھ کاموں کو انجام دیتے ہوئے15/ ڈسمبر تک تکمیل کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔حکومت کی اراضی و جائیدادوں کے تحفظ کے علاوہ کسی بھی دیگر اراضی کا عہدیدار معائنہ کریں۔اور انکے تحفظ کے اقدامات کریں۔مقبوضہ اراضی کا سروے کرتے ہوئے دوبارہ حاصل کرلیا جائے۔سروے کے بعد کسی بھی عہدیدار کے ذریعہ پیش کی جانے والی تفیلایت میں یکسانیت ہونی چاہیئے۔اغلاط کی ہی تصیح کی جائے۔دفتر میں پیش کی جانے والی ہر عرضی پر توجہ دی جائے۔رعیتو بندھو، رعیتو بیمہ سے متعلقہ تفصیلات کو صحیح دیکھا جائے۔دوہرے اندراج ، اموات سے متعلقہ کیسوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انھیں نکالدیا جائے۔می-سیوا میں موجود زیر التؤاء درخواستوں کو حل کیا جائے۔