عوامی رقومات کے ضیاع کو روکنے آن لائن آڈیٹنگ ضروری

   

ہریش راؤ نے رنگاریڈی ضلع میں تجرباتی آغاز کیا
حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے تمام سرکاری محکمہ جات میں آڈیٹنگ کا کام آن لائن انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ رنگاریڈی ضلع میں تجرباتی طور پر آن لائن آڈیٹنگ کا ہریش راؤ نے افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جات میں شفافیت کے لئے آڈیٹنگ صد فیصد آن لائن طور پر انجام دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پنچایت راج میں آڈیٹنگ کا کام آن لائن انجام دیا گیا جس پر مرکزی حکومت نے ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جات پنچایت راج اور بلدی نظم و نسق کو آڈیٹنگ کے سلسلہ میں اعتراضات کا فوری حل تلاش کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجالس مقامی اور دیگر محکمہ جات سے ملنے والے اعتراضات کا جائزہ لیا جائے۔ رنگاریڈی ضلع میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 2400 معاملات کی یکسوئی کرتے ہوئے ایک کروڑ 26 لاکھ روپئے سرکاری خزانہ میں جمع کئے گئے۔ انہوں نے ایڈیشنل کلکٹر اور آڈٹ عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ چھ ماہ میں باقی محکمہ جات کو بھی یہ کام شروع کرنا چاہیئے تاکہ عوامی رقومات کے ضیاع کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیمات پر موثر عمل آوری یقینی بنانے کیلئے آن لائن آڈیٹنگ مددگار ثابت ہوگی۔ اس موقع پر چنا ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ اور محکمہ فینانس کے عہدیدار موجود تھے۔ ر