عوامی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی اسکیمات نافذ العمل رہیں گی

   

ضلع پولیس کا بائز جونئیر کالج گراؤنڈ پر اجلاس ، کلکٹر و ایس پی کا خطاب
میدک /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے احکامات پر عوامی انتظامیہ کی فتح کے تحت ایک پروگرام میدک ضلع پولیس کے زیر اہتمام میدک کے بوائز جونئیر کالج گراؤنڈ پر ضلع ایس پی اودے کمار ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ کلکٹر ضلع میدک مسٹر راہول راج نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ کلکٹر ضلع میدک مسٹر راہول نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کردہ چھ گیارنٹی اسکیموں کو عملی سطح پر نافذ کیا جارہا ہے ۔ جس کو عوامی حکمرانی کے ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ شعوری بیداری بھی جاری ہے ۔ کلکٹر ضلع نے کہا کہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں جو حقیقی پیرو ہیں وہ ہمارے والدین ہی ہیں ۔ جو ہماری زندگیوں میں خوشیاں لانے کیلئے کئی ایک قربانیاں دئے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے والدین کے بتائے ہوئے راستہ کو اپنائیں ۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ منشیات جیسی بڑی لعنت سے دوری رکھیں۔ انہوں نے محکمہ پولیس کی جانب سے آگاہی پروگرام منعقد کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ ضلع ایس پی ڈی اودے کمار ریڈی نے کہا کہ وہ عوام کے تحفظ کیلئے 24 گھنٹے کام کرتے ہیں ۔ اس پروگرام میں محکمہ پولیس کے زیر اہتمام ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیموں نے مختلف طرح کے کرتب بازی کی اور سامعین کو متاثر کیا ۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر ایم ناگیش، ایڈیشنل ایس پی مہیندر کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔ صدرنشین بلدیہ چندرا پال ، طالبات نے اس پروگرام میں کلکچرل پروگرام بھی پیش کئے ۔