عوامی نمائندوں کے مقدمات کیلئے علیحدہ ویب سائٹ کی تجویز

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ ہائی کورٹ بہت جلد ویب سائٹ کے آغاز کا منصوبہ رکھتا ہے جس پر سابق اور موجودہ ارکان مقننہ سے متعلق کیسوں کے موقف سے باخبر رکھا جاسکے۔ ویب سائٹ میں سی بی آئی اور دیگر عدالتوں میں زیر دوران مقدمات کی تفصیل پیش کی جائے گی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مقدمات کا علیحدہ گروپ رہے گا۔ اسپیشل کورٹس میں زیر التوا کیسوں کو علیحدہ زمرے میں شامل کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں حال میں ہدایت دی تھی کہ ارکان مقننہ سے متعلق مقدمات کی عاجلانہ یکسوئی کریں۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں ضلعی سطح پر میکانزم کی تیاری شروع کردی ہے۔