سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے عوامی ہجوم کے خدشات کے باعث شہر کا دورہ منسوخ کردیاگیاہے۔
ایودھیا۔ٹرسٹ کے اہلکاروں نے بتایاکہ رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ نے 17جنوری کو ہونے والے جلوس کو منسوخ کردیاہے جس میں بھگتوں کو ایودھیا شہر میں ’پران پرتیشتھا“ تقریب سے قبل لارڈ رام کی نئی مورتی کی جھلک دیکھنے کی اجازت مل سکتی تھی۔
ٹرسٹ کے ایک سینئر اہلکارنے کہاکہ اس کے بجائے اسی روز17جنوری کو رام جنم بھومی کے موقع پر نئی مورتی کے ٹور کا انتظام کیاجائے گا۔سکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے عوامی ہجوم کے خدشات کے باعث شہر کا دورہ منسوخ کردیاگیاہے۔
کاشی کے اچاریوں اور ایڈمنسٹرٹیو کے سینئر اہلکاروں کے ساتھ رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے اہلکاروں کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔
ایودھیاضلع ایڈمنسٹریشن کے بموجب میٹنگ میں اس بات کا تبادلہ خیال کیاگیا کہ بھیڑ پر قابو پانا مشکل ہوگا کیونکہ شہر میں لارڈ رام کی نئی مورتی کے ’درشن‘کے لئے عقیدت مند اوریاتری بھیڑ لگائیں گے۔