عوام بے ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت

   

میدک میں جنگی خطوط پر صفائی کا آغاز، چیرمین بلدیہ ٹی چندرا پال کا بیان
میدک /2 اپریل ( سیا ست ڈسٹرکٹ نیوز )میدک کے محلہ آعظم پورہ کے ایک شخص کو کورونا وائرس سے متعلق مثبت رپورٹ پائی جانے کی اطلاع عام ہونے کے بعد ضلع انتظامیہ بالخصوص محکمہ صحت بلدیہ اور پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے محلہ آعظم پورہ کے قریب و جوار کے تقریبا ایک کیلو میٹر علاقہ کو ریڈ الرٹ کرتے ہوئے جنگی خطوط پر صاف صفائی کا آغاز کردیا اور آج صبح چیرمین بلدیہ میدک ٹی چندرا پال نے کمیشنر بلدیہ کے سری ہری اور پولیس عہدیداروں کے ہمراہ وارڈ نمبر 9 آعظم پورہ کے تمام علاقہ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کے بموجب متاثرہ شخص کے افراد خاندان کو بھی طبی معائنہ کیلئے سرکاری ہاسپٹل میدک طلب کرتے ہوئے تمام کا تفصیلی معائنہ کیا رپورٹ کے طلبی کیلئے گاندھی ہاسپٹل روانہ کیا گیا اس کے علاوہ اس محلہ کے تمام افراد کا میڈیکل ٹیم کے ذریعہ ہیلت سروے کرانے کا بھی اعلان کیا اور کسی بھی شخص کو ذرا بھی بخار یا کہانسی سردی زکام ہونے ہونے پر فوری سرکاری دواخانے سے رجوع ہونے یا 108 سرویس کو اطلاع دینے کی بھی اپیل کی ۔ عوام کو بے ضرورت گھروں کے باہر نا نکلنے کی سختی سے ہدایت دی بصورت دیگر سخت کاروائی کا بھی پولیس نے انتباہ دیا ۔ لاک ڈائون کے باعث عوام کی سہولت کیلئے قدیم بس اسٹانٹ پر عارضی طور پر قائم کی گئی ترکاری مارکیٹ کو بھی برخواست کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ آج میدک وارڈس 11اور 12وارڈوں میں بھی جراثیم کش ادویاتکا چڑکائوں کیا گیا ۔میدک میں کورونا وائرس کے مثبت رپورٹ آنے پر عوام میں خواف وحراس کا ماحول پایا جا رہاہے ۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ضلع انتظامیہ بالخصوص محکمہ صحت اور بلدیہ اور پولیس متحرک ہے ۔