عوام سے خوفزدہ نہ ہونے گورنر و چیف منسٹر آندھرا پردیش کی اپیل

   

امراوتی 20 مارچ ( پی ٹی آئی ) گورنر آندھرا پردیش بشوابھوشن ہری چندن اور چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے آج کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور عوام اپنے گھروں میں رہیں اور اس کے پھیلنے سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کریں۔ چیف منسٹر نے خوفزدہ نہ ہونے اور احتیاط برتنے کا نعرہ دیا اور انہوں نے سرکاری مشنری کو عوام میں شعور بیدار کرنے الرٹ رہنے کی اپیل کی ہے ۔ اپنے پیام میں گورنر نے بھی عوام سے کہا کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریںاور سماجی رابطوں سے بچاجائے ۔ ہری چندن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کے معمول پر آنے تک مذہبی مقامات پر جمع ہونے سے بھی گریز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ضروری احتیحاطھ کرتے ہوئے اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے عوام اس وائرس کے خطرہ سے بچ سکتے ہیں۔