عوام غیر ضروری سفر کو ترک کریں: وزیر صحت ایٹالہ راجندر

   

حیدرآباد ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر عوام کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری سفر نہ کریں بلکہ ضروری ہوتو ہی سفر کریں۔ وزیر صحت نے کہا کہ دیہی علاقوں سے زیادہ شہری علاقوں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ ایک فرد متاثر ہونے پر سارا گھر کورونا کی لپیٹ میں آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر بلدی حدود میں کورونا کو کنٹرول کرنے تمام اقدامات کر رہے ہیں ۔ دیہی علاقوں کے عوام کو کوئی مسائل نہیں ہے پھر احتیاط ضروری ہے ۔ شہر سے دیگر علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور دیہی علاقوں کے عوام شہروں کو پہونچ رہے ہیں ۔ اس سے بھی کورونا کے پھیلنے کے امکانات ہیں ۔