عوام قوم پرستی کو ہٹلر سے جوڑتے ہیں لیکن ہندوستان کا معاملہ مختلف ہے:موہن بھاگوت

   

بھوبنیشور ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اڈیشہ کے شہر بھوبنیشور میں اہم شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم پرستی سے عوام خوفزدہ ہیں کیونکہ یہ لوگ قوم پرستی کو ہٹلر اور موسولینی سے جوڑتے ہیں۔لیکن ہندوستان میں قوم پرستی کا مطلب مختلف ہے ۔ ہندوستان میں قوم پرستی کا مطلب شہریت ہے اور یہ اسی بنیاد پر اس کی تعمیر ہوئی ہے ۔ ہم نے متمول یا بہت ہی طاقتور لوگوں کی پوجا نہیں کی ہے ۔