عوام کنٹونمنٹ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کے حامی

   

سڑکیں بند ہونے سے ترقیاتی کام متاثر ۔ کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد۔/23 ستمبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کی تائید کی۔ ان کی جانب سے ٹوئٹر پر عوامی رائے طلب کی گئی تھی۔ 70 فیصد عوام نے اس کی بھرپور تائید و حمایت کی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کنٹونمنٹ کا علاقہ حکومت کے اختیار میں نہیں ہے۔ ابھی تک کنٹونمنٹ علاقہ میں 40 سڑکیں بند کردی گئی ہیں ۔یکطرفہ کارروائی کی جارہی ہے۔ کنٹونمنٹ میں لاکھوں عوام رہتے ہیں۔ ٹی ایس بی پاس اسکیم اور انا پورنا سنٹرس پر وہاں عمل آوری نہیں ہورہی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سڑکیں اور فلائی اوورس، اسکائی ویز تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں اس علاقہ میں بھی ترقیاتی کام ہوں۔ گزشتہ 7 سال سے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں مگر مسائل حل نہیں ہورہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے رابطہ پیدا کرنے پر بھی کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کی جانب سے کوئی ردعمل حاصل نہیں ہورہا ہے۔ اراضی کے بدلے اراضی دینے کی پیشکش کو بھی قبول نہیں کیا جارہا ہے جس سے مقامی عوام بھی مایوس ہے۔ ان کی جانب سے ٹوئٹر پر رائے طلب کرنے پر 70 فیصد عوام نے سکندرآباد کنٹونمنٹ کو جی ایچ ایم سی میں ضم کرنے کی حمایت کی ہے۔ن