ٹی آر ایس قائدین موج مستی میں مصروف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ساری دنیا میں کورونا وائرس سے عوام پریشان ہیں خاص کر ہندوستان اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن ٹی آر ایس کے قائدین موج مستی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔ سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد کے قریب ایک ریسورٹ میں ٹی آر ایس قائدین پارٹی میں مصروف ہیں ویڈیو تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ ٹی آر ایس پارٹی ورکرس اور مقامی قائدین شراب نوشی کرتے ہوئے کس بات کا جشن منا رہے ہیں یہ معلوم نہیں ہوسکا ۔۔