برقی سربراہ کرنے والی کمپنیوں نے حکومت کو تجاویز روانہ کردی ۔ الیکٹریسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی میں 26 ستمبر کو سماعت ہو گی
حیدرآباد19اگسٹ(سیاست نیوز) حکومت برقی صارفین کو اندرون 5 ماہ برقی بل کا ایک اور جھٹکا دینے جا رہی ہے! ریاست میں برقی سربراہ کرنے والی کمپنیوں تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ اور تلنگانہ اسٹیٹ نادرن پاؤر ڈسٹریبیوشن کمپنی لمیٹڈ نے حکومت کو روانہ تجاویز میں برقی صارفین سے 4 ہزار 92 کروڑ 23 لاکھ کی وصولی کیلئے منظوری طلب کی ہے۔ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل اور ٹی ایس این پی ڈی سی ایل نے تجاویز میں کہا کہ ٹرو ۔اپ چارجس وصولی کی اجازت دی جائے کیونکہ گذشتہ 15سال سے یہ بقایاجات وصول طلب ہیں جس کی وجہ سے دونوں کمپنیوں کو خسارہ کا سامنا ہے۔ حکومت نے کمپنیوں کو جاریہ سال ماہ اپریل میں ٹرو ۔اپ چارجس وصولی کیلئے منظوری دی تھی جس کے تحت دونوں کمپنیوں سے 5 ہزار 596کروڑ روپئے وصول کرنے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ماہ اپریل میں خسارہ کی پابجائی کا عمل شروع ہوا ۔ اب کہاجا رہاہے کہ مابقی خسارہ کی پابجائی کیلئے برقی بلوں میں اضافہ کے اقداما ت کئے جائیں۔ حکام نے بتایا کہ دونوں کمپنیوں کو مجموعی اعتبار سے 9 ہزار 688 کروڑ روپئے وصول طلب ہیں جو صارفین سے وصول کئے جائیں گے اس میں حکومت نے اپریل میں برقی شرحوں میں اضافہ سے 5 ہزار596 کروڑ کی وصولی کی اجازت دی ۔ کمپنیوں کی تجاویز کو حکومت نے الکٹریسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی کو روانہ کردیا اور ریگولیٹری اتھاریٹی نے برقی شرحوں میں اضافہ کیلئے 26 ستمبر کو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھاریٹی سے 26 ستمبر کو عوامی سماعت کے بعد کئے جانے والے فیصلہ پر برقی شرحوں میں اضافہ کا انحصار ہوگا۔ بتایاجاتا ہے کہ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے 3ہزار 259 کروڑ کی وصولی کی تجاویز پیش کی ہیں جبکہ ٹی ایس این پی ڈی سی ایل نے 833 کروڑ 23لاکھ کی وصولی کے لئے تجاویز پیش کی ہیں۔دونوں کمپنیوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں ٹرو ۔اپ چارجس کے نام پر یہ وصولی شروع کرنے کی بات کہی گئی ہے جو کہ برقی صارفین سے وصول کئے جائیں گے اور حکومت کی اجازت کے بعد ہی یہ چارجس وصول کئے جاسکتے ہیں۔
کیا ہیں ٹرو۔اپ چارجس
تلنگانہ الیکٹریسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی اور حکومت کی منظوری کی صورت میں برقی صارفین پر ٹرو۔اپ چارجس کا بوجھ عائد ہوگا ۔ ٹرو ۔اپ چارجس کیا ہوتے ہیں جن کا اضافی بوجھ برقی صارفین پرعائد کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹرو۔اپ چارجس دراصل برقی سربراہی ‘ لائن کی تنصیب ‘ سب اسٹیشن کی تعمیر اور ملازمین کی تنخواہوں کی اجرائی میں اضافہ کی وصولی کے علاوہ برقی خریدی اور پیداوار قیمت میں اضافہ کے چارجس ہیں جو حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں وصول نہیں کئے گئے ۔ برقی خریدی اور فروخت کی قیمت میں فرق کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر برقی سربراہ کرنے والی کمپنیاں بقایاجات میں یہ رقومات جمع کرتی ہیں اور اسے خسارہ کے طور پر جمع رکھتی ہیں اور جب کبھی حکومت سے اجازت ملتی ہے تو یہ بوجھ صارفین پر عائد کردیا جاتا ہے اور اسی مد میں جاریہ سال ماہ اپریل کے دوران ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل اور ٹی ایس این پی ڈی سی ایل نے برقی شرحوں میں اضافہ کیا تھا ۔