عوام کو پانچ انصاف، 25 ضمانتوں پر بھروسہ: کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ عام لوگوں کو پارٹی کے پانچ انصاف 25 گارنٹی پر پورا بھروسہ ہے اور اس سے ان میں نئی امید پیدا ہو رہی ہے ۔کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے پانچ انصاف، پچیس ضمانتیں ہندوستان کے لوگوں میں 10 سال کی مبینہ ناانصافی کے بعد ایک نئی امید دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ضمانت وقت کی ضرورت ہے ۔ یہ ملک کے مظلوم عوام کی آواز ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ اس گارنٹی کارڈ سے گھبرائے وزیر اعظم اپنی کرسی بچانے کی بوکھلاہٹ میں بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔