کورونا کی شدت کی وجہ کاماریڈی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل آوری
کاماریڈی ۔کرونا کی وباء میں شدت کے باعث کاماریڈی میں گذشتہ 6 دنوں سے لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیمبر آف کامرس ، کل جماعتی قائدین ، جمعیت العلماء کی جانب سے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کاماریڈی میں 14 ؍ اگست تک لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کی سختی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے لاک ڈائون کیا جارہا ہے اور عوام کو گھروں تک محدود رہنے کی خواہش کی جارہی ہے ۔ کاماریڈی ضلع میں کرونا کے کیسس میں دن بہ دن اضافہ کے باعث تمام افراد کی جانب سے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا تھا کاماریڈی میں اب تک 1650 مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں اور 21 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 1330 افراد زیر علاج ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے کاماریڈی میں لاک ڈائون پر عمل کیا جارہا ہے ۔ ضروری اشیاء ترکاری اور دودھ ، میڈیکل شاپ کے سواء تما م دکانوں کو بند کردیا گیا ترکاری صبح 6 بجے سے 12 بجے تک ، دودھ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ۔ میڈیکل شاپ کو ہمیشہ کی طرح رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ۔ جبکہ گوشت اور چکن سنٹرس کو صرف اتوار کے دن کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی باقی دنوں میں کھلا رکھنے کی صورت میں میونسپلٹی کی جانب سے 5 ہزار روپئے فی دکان پرجرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔ کاماریڈی ضلع کے کاماریڈی ، بانسواڑہ ، مدنور ، بچکندہ ان علاقوں میں کرونا کی وباء کی شدت ہے جس کی وجہ سے کاماریڈی مستقر پر لاک ڈائون کیا گیا اور یہ سلسلہ 15؍ اگست تک جاری رہے گی۔