عوام کی خدمت ہی حقیقی حب الوطنی۔ پرینکا گاندھی

,

   

امیٹھی- کانگریس جنرل سکریٹری و مشروی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو امیٹھی میں بی جے پی کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ حقیقی نیشنلزم لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے ۔

YouTube video

پرینکا نے وزیر اعظم کے ذریعہ انتخابی ریلیوں میں اپنے ذات کا تذکر ہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا۔ایک عوامی چوپال سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ ‘‘میں نہیں جانتی کہ بی جے پی کی حب الوطنی کیسی ہے جسے کسانوں کی بدحالی ، نوجوانوں، خواتین اور دیگر افراد کی کوئی فکر نہیں ہے ۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ کافی مایوس کن ہے کہ جب کسان بغیر جوتے کے آپ کے دروازے پر جاتا ہے تو آپ اس کی بات سننے میں کوئی دلچپسی نہیں لیتے ، نوجوانوں کو روزگار دینے کے جھوٹے وعدے کئے گئے ، نیشنلزم کا مطلب ملک کے تئیں عوام کا اعتقاد ہے اور ملک کا مطلب عوام ہیں۔

لیکن جب عوام سے دھوکہ دھڑی کی جاتی ہے تو پھر نیشنلزم کا کیا ہوگا۔پرینکا نے نریندر مودی کے ذریعہ انتخابی ریلی میں اپنے ذات پر سیاسیت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں مودی کے ذات کے بارے میں نہیں جانتی۔

کانگریس نے الیکشن کے درمیان ذات کا استعمال نہیں کیا اور ہمیشہ انتخابات کے دوران ترقی کو الیکشن کا اہم ایجنڈا بنانے کی کوشش کی۔

ہم ان کے ذات کے بارے میں نہیں جاننا چاہتے اور نہ ہی ہم نے ان پر کوئی ذاتی تبصرہ کیا ہے لیکن کس چیز نے انہیں مجبور کیا کہ وہ اپنی ذات بتاتے پھر رہے ہیں یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔