عوام کی زندگیوں سے حکومت کا کھلواڑ : یوسف ہاشمی

   

حیدرآباد : سکریٹری تلنگانہ کانگریس کمیٹی سید یوسف ہاشمی نے ریاست میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف تین دن میں ریاستی سطح پر 1800 اور گریٹر حیدرآباد میں 1500 سے زیادہ نئے پازیٹیو کیسیس درج ہونے کے باوجود حکومت کی غفلت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر ابتداء سے ہی بڑے پیمانے پر ٹسٹ کراتی اور متاثرین کے ملنے جھلنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹسٹ کرائے تو آج صورت حال پیدا نہیں ہوتی تھی ۔۔