’’کنٹی ویلگو‘‘ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کا خطاب
نظام آباد :19؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنکھوں کے امراض میں مبتلا عوام کی بنائی (آنکھوں) کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ لئے ریاستی حکومت کی جانب سے کنٹی ویلگو (آنکھوں کی روشنی) انسانیت سے منسلک ایک عظیم پروگرام ہے ۔ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ریاستی وزیر عمارات وشوارع و امور مقننہ ویمولہ پرشانت ریڈی نے آج حکومت کی جانب سے آنکھوں کی روشنی کے دوسرے مرحلے کا مہیلا شکتی بھون یو ہاؤسنگ بورڈ کالونی و ونائک نگر نظام آباد میں منعقدہ افتتاحی کیمپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ریاستی وزیر پرشانت ریڈی نے کیمپ میں خود اپنی آنکھوں کا معائنہ کروایا اور چشمہ لگوایا انہوں نے وضاحت کی کہ اس کنٹی ویلگو پروگرام کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہے اور نہ ووٹوں کا حصول اس کا مقصد ہے ،پرشانت ریڈی نے کہا کہ کنٹی ویلگو پروگرام چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے ایک انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں روشنی لانے کی اپیل کی ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ کنٹی ویلگو دوسرے مرحلے میں ضلع میں (12) لاکھ 30 ہزار افراد کے آنکھوں کے معائنہ کے لئے 70 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں پہلے مرحلے ث 31 ٹیمیں تشکیل دی گئی اور 160 دن کام کیا گیا اور اب 100 دنوں میں ہدف حاصل کرنے کیلئے اقدامات کیے گئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ آنکھوں کے کیمپ ان افراد کیلئے ایک بہترین موقع ہے جنہیں ہسپتالوں میں جاکر آنکھوں کا ٹیسٹ کروانے کی سہولت نہیں ہے۔ اس پروگرام میں چیرمین ضلع پرشید ڈی وٹھل راو، رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالا گنیش گپتا، رکن کونسل ڈی راجیشور، مئیر نیتو کرن نوڈل آفیسر محکمہ صحت ریاستی جواننٹ ڈائریکٹر امبر سنگھ نائک، کمشنر پولیس کے آر ناگراجو، ایڈیشنل کلکٹر س چندر شیکھر، چترا مشرا،اومنیس فینانس کارپوریشن چیرمین آکو لا للیتا ریاستی خواتین کمشن رکن سدھم لکشمی نوڈا چیرمین پر بھاکریڈی، ڈی ایم ہیچ او ڈاکٹر سدرشن،کارپوریٹرس، متعلقہ محکموں کے عہدیدار وں اور عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔