عوام کی مشکلات کیلئے میں معافی چاہتا ہوں

,

   

کوروناوائرس سے ہماری زندگیوں کو بچانے کیلئے لاک ڈاؤن ضروری :وزیراعظم
عوام مجھ پربرہم ہیں
میں جانتا ہوں کہ
عوام میرے فیصلہ سے
مشکلات کا سامنا کررہے ہیں
لیکن کورونا کیخلاف ہماری جنگ
زندگی اور موت کا سوال ہے

نئی دہلی ۔ /29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج قوم سے معذرت خواہی کی ۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے ہونے والی مشکلات پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن ہماری زندگیوں کو بچانے کیلئے ضروری تھا ۔ کورونا وائرس کی وجہ سے زندگی اور موت کا سوال پیدا ہوگیا تھا ۔ انہوں نے اپنے ماہانہ من کی بات ریڈیو پروگرام میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وائرس کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے والے اول دستہ ورکرس کی بھی ستائش کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ ضروری خدمات انجام دینے والے لامتناہی ورکرس کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دن رات محنت کرکے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔ /24 مارچ کو ملک بھر میں 21 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد ملک میں عام زندگی تھم کر رہ گئی ہے ۔ مجھے اس بات کا شدید احساس ہے ۔ اس لئے مجھے آپ معاف کردیجئے ۔ آپ سے میں معذرت خواہی کرتا ہوں ۔ جب میں یہ دیکھتا ہوں کہ میرے غریب بھائی بہنیں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں افسوس ہوتا ہے ۔ مجھے ان کی مشکلات کو دیکھ کر قطعی یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ یہ کہیں گے کہ آخر انہیں کس قسم کا وزیراعظم مل گیا ہے جو انہیں مشکلات میں ڈال دیا ہے ۔ خصوصی طور پر میں ان لوگوں سے معافی چاہتا ہوں ۔ آپ لوگ مسائل کا شکار ہورہے ہیں ۔ میں اچھی طرح جانتا ہوں لیکن اس کے سواء کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا ۔ ملک کیلئے کورونا وائرس سے جنگ کرنا ضروری ہے ۔ 130 کروڑ آبادی والے اس ملک میں کورونا وائرس کے خلاف ہم نے جنگ چھیڑ دی ہے اور یہ جنگ زندگی اور موت کیلئے ہے ۔ عوام مجھ پر برہم ضرور ہیں خاص کر غریب لوگ میرے اس اقدام سے ناخوش ہوں گے لیکن میں آپ کو بتادوں کورونا وائرس جان لیوا ہے ۔ ساری دنیا میں یہ پھیلا ہوا ہے ۔ یہ وائرس عمر رسیدہ ، نوجوان ، کمزور اور طاقتور جیسے تمام انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے اس لئے اس بحران کے خلاف ہمیں مل جلکر لڑنا ہے ۔