سری نگر۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے دو جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرکے ایک مثال قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرنا عسکریت پسندوںکے خاتمے کو ظاہرکرتا ہے ۔ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر پر لکھا کہ ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے دو خطر ناک جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرکے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ گاوں والوں نے جو حوصلہ اور بہادری کا ثبوت فراہم کیا اْس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عسکریب پسندی کا خاتمہ بہت جلد ہوگا۔