حضورآباد میں کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم سے ایم ایل اے سیتکا کا خطاب
کریم نگر ۔ملگ حلقہ اسمبلی کی ایم ایل اے سیتکا نے کہا ہے کہ لوگ سی ایم کے سی آر کے جھوٹ پر یقین نہیں کریں گے۔ انہوں نے ہفتہ کو حضور آباد ٹاؤن میں کانگریس امیدوار بالموری وینکٹ کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ٹی آر ایس متحدہیں اور ڈرامے کر رہے ہیں۔ بی جے پی اور ٹی آر ایس دونوں کا چہرہ ایک ہے ۔اْنہوںنے کہا کہ کانگریس حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی قومی روزگار گارنٹی اسکیم میں فیلڈ اسسٹنٹ پوسٹ کو ختم کرنے کی تاریخ ٹی آر ایس اور بی جے پی کی ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ، سی ایم کے سی آر نے بے روزگاروں کے لیے نوکریاں اور دلتوں کیلئے تین اقسام کی زمین کا وعدہ بھلا دیا۔ کورونا کے دوران بی جے پی اور ٹی آر ایس نے ڈرامے کھیلے اور لوگوں کی جانیں لیں۔ بے روزگاری کے معاملے پر کانگریس کے امیدوار بالموری وینکٹ نے کہا کہ انہیں بے روزگار کے خاتمے کیلئے نکالے گئے دھرنوں اور ریلیوں کے دوران شدید طریقے سے مارا پیٹا گیا۔ لہذا لوگ ایسے بالمری وینکٹ نرا سنگھ جیسے نیڈر نؤ جوان اور جو عوام کے مسائل کے لیے جدو جہد کرنے والیشخص ہیں ۔ انہیں کامیاب کریں ۔
