عورت کے ساتھ مارپیٹ‘ شوہر کو کاندھے پر اٹھانے کے لئے کیاگیا مجبور۔ویڈیو

,

   

بھوپال۔ مدھیہ پردیش کے قبائیلی اکثریت والے گاؤں سے ایک شرمناک حرکت سامنے ائی ہے جس میں ایک شادی شدہ عورت کو اپنے عاشق کے ساتھ گھر چھوڑ کر فرار ہونے کی وجہہ سے بری طرح پیٹا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=BfD9jRJYLrc

مذکورہ 27سالہ خاتون کو نہ صرف پیٹا گیا بلکہ گاؤں والوں نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع میں سزا کے طور پر شوہر کو کاندھوں پر اٹھانے کے لئے مجبور کیا۔واقعہ کا ویڈیو جس میں عورت اپنے شوہر کو کاندھو ں پر بیٹھاکر چل رہی ہے اور لوگوں کا ہجوم اس کے ارد گرد ہے جو عورت کی مذمت کررہا ہے وائیرل ہونے کے بعد پولیس نے دولوگوں کو گرفتار کیا۔

ایک معمر شخص بھی صاف طور سے دیکھائی دے رہا ہے جو مذکورہ عورت کے سامنے ناچ رہا او رقہقہہ لگارہا ہے جبکہ دوسرا شخص مذکورہ عورت کو لاٹھی سے پیٹ رہا ہے۔

شوہر کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر عورت کو پیدل چلنے کے سلسلے کو جاری رکھنے کا زوردیاجارہا ہے۔وہ اپنے عاشق کے ساتھ گجرات فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی تھی مگر دو دن قبل سسرال والوں نے اس کو پکڑا اور ایک روز قبل دیوگری واپس لے کر ائے۔

ایڈیشنل سپریڈنٹ آ ف پولیس وجئے داوار نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ’’ دس دن قبل مذکورہ خاتون اپنا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ دس سے بارہ لوگ عورت کے گاؤں واپس آنے کے بعد برسرعام اس کے ساتھ بدسلوکی کی ۔

اس کا دوپٹہ چھین لیا ۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ مستقبل میں ایساکوئی واقعہ دوبارہ پیش نہ ائے‘‘۔ اس غیر انسانی حرکت کی وجہہ سے تقریبا ایک درجن لوگوں پر مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

جھابھوا ضلع کے سپریڈنٹ آف پولیس ونیت جین نے کہاکہ’’ ایک عورت کے ساتھ برسرعام بدسلوکی اور مارپیٹ کی گئی ۔ یہ حقیقت میں ایک غیر انسانی حرکت ہے۔ میں نے پولیس اسٹیشن انچارج سے کہا ہے کہ زائد پولیس دستوں کے ساتھ وہاں جائیں اور جو کوئی بھی اس واقعہ میں ملوث ہے اس کو پولیس اسٹیشن طلب کریں‘‘