عورت کے ہاتھوں ما ں کا قتل‘ نعش سوٹ کیس میں رکھ کر پولیس کے پاس پہنچی

,

   

روزانہ کی بحث سے برہم مذکورہ عورت نے اپنی ماں کو زبردستی 90نیند کی گولیاں کھلائیں‘ پھر گلادبا کر اس کا قتل کردیا۔
بنگلورو۔ پولیس نے کہاکہ ایک حیران کردینے والا واقعہ بنگلورو میں پیش آیا جس میں ایک عورت نے اپنی ماں کا قت کردیا اور اس کی نعش ایک ٹرولی بیاگ میں ڈال کر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ ملزمہ کی شناخت39سالہ سینالی سین کی حیثیت سے ہوئی ہے جو بیالی کھالی لاقے کے این ایس آر گرین اپارٹمنٹ میں رہتی ہے۔

اس کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ اس فلیٹ میں پچھلے چھ سالو ں سے مقیم ہے۔پولیس کے بمواب سینالی اپنی ماں‘ شوہر اور ساس کے ساتھ اس اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی۔

متوفی او رسینا لی کی ساس تقریبا روزلڑتی تھیں او رایک موقع پر بیوا پال نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ نیند کی گولیاں کھالے گی اور خودکشی کرلے گی۔

پولیس نے مزید کہاکہ روزانہ کی بحث سے برہم مذکورہ عورت نے اپنی ماں کو زبردستی 90نیند کی گولیاں کھلائیں‘ اور جب متوفی نے پیٹ میں درد کی شکایت کی تب سنالی نے مبینہ اس کا پھر گلا دو پٹے سے دبا کر قتل کردیا۔

بعدازاں ملزم نے اپنے والد کی تصویر کے ساتھ نعش کو ایک ٹرولی بیگ میں بھرکر سیدھا میکو لے اؤٹ پولیس اسٹیشن پہنچی۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا او رتحقیقات شروع کردی ہے۔