عہدوں پر تقرری سماجی انصاف کی بنیاد پر کی جائیگی: جوائنٹ ضلع انچارج

   

محبوب نگر ۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عہدوں پر تقرری سماجی انصاف کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی۔ جاریہ ماہ کی 15 تاریخ تک ضلع کانگریس کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی۔ یہ وضاحت جے کسو کمار جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج اور پی اے سی ممبر نے کی۔ وہ جمعرات کے دن ضلع کانگریس دفتر میں ایم ایل ایز و دیگر پارٹی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ انہوں ن ے بتایا کہ ضلع بھر سے ہر اسمبلی حلقہ سے ایک نائب صدر، دو جنرل سکریٹریز، منڈل سے ایک سکریٹری کا تقرر کیا جائے گا۔ عہدوں کا تقرر سینیارٹی، مقامی ایم ایل اے اور قائدین کی اتفاق رائے سے ہوگا۔ ریاست میں عوامی حکومت اور اندراماں کا راج چل رہا ہے۔ ایک بااثر حکمراں کی حیثیت سے محبوب نگر کے فرزند ریونت ریڈی کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ تربیت ایسی ہونی چاہئے جس میں ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقات کو ترجیح ہو۔ 50 فیصد سے کم نہیں۔ ضلعی صدر کے انتخاب کے لئے اے آئی سی سی کے مبصرین آئیں گے۔ انتخابات کسی کے بھی ہوں کانگریس کی تمام طبقات کو نمائندگی کے لئے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ تمام کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔ نارائن پیٹ ایم ایل اے پرینکا ریڈی، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبید اللہ کوتوال، موڈا چیرمین لکشمن یادو، مارکٹ کمیٹی چیرمین بیکری انیتا، نرسمہا ریڈی، آنند گوڑ، وینو گوڑ، سنجیو مدیراج، متھن ریڈی، وینکٹ ریڈی، سراج قادری، سی جے بنہر، ظہیر اختر، وسنتا، عظمت علی و دیگر موجود تھے۔ قبل ازیں کسو کمار نے پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے لئے انتھک جدوجہد کی جائے۔