کاماریڈی ۔تبادلہ شدہ کلکٹر ڈاکٹر شرت کا آج ریونیو عہدیداروں کی جانب سے زبردست تہنیت پیش کی گئی اور انہیں کمشنر پنچایت راج مقرر کئے جانے پر مبارکباد پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع میں پٹنا پرگتی ، پلے پرگتی ، سرسبز و شاداب کے کام کامیاب طور پر انجام دئیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کاماریڈی میں تمام عہدیداروں کے اشتراک سے آگے بڑھتے ہوئے کام کیا گیا اور نئے کلکٹریٹ کی تعمیر اور یہاں کی شجرکاری اہمیت کی حامل ہے مجھے کاماریڈی میں عہدیداروں کے علاوہ ااسپیکر اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈی ، ضلع کے وزیر ویمولہ پرشانت ریڈی ، گورنمنٹ گمپا گوردھن ، رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، ارکان اسمبلی ہمنت شنڈے ، سریندر اور دیگر قائدین کا بھی مکمل تعاون رہا ایک ٹیم کی طرح کام کیا گیا جس کی وجہ سے ڈیجیٹل انڈیا 2020 ء کا ایوارڈ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں کے علاوہ قومی سطح کا ایوارڈ حاصل ہوا ۔ اور ایک ماہ کی اندر کئی کام کرتے ہوئے کوویڈ کی روک تھام کیلئے بھی بڑے پیمانے پر اقدامات کئے گئے ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر ، مقامی ادارہ جات وینکٹ دھوترے ، اڈیشنل کلکٹر وینکٹ مادھو رائو و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔
