عیدگاہ اہلحدیث قبرستان سے متعلق پولیس میں شکایت درج

   

نظام آباد20 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد شہر کے ڈیویژن نمبر 13 میں عیدگاہ اہلحدیث سے متصل دھرم پوری ہلز قبرستان کمیٹی صدر محمد بشیر احمد مولانا نے سید قیصر قائد کانگریس اورایک وفد کے ہمراہ VIٹائون پہنچتے ہوئے قبرستان میں پروکلین چلاتے ہوئے قبور کو مسمار کرنے اور مورم لوٹنے والے عناصر کیخلاف شکایت حوالے کرتے ہوئے سخت کارروائی کا پرُ زور مطالبہ کیا ۔پولیس کو حوالے کردہ شکایت میں قبرستان پر پروکلین چلانے والے کنٹراکٹر شیوا اور اس کے پس پردہ سیاسی عناصر کیخلاف فوری کیس درج کرتے ہوئے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ VIٹائون ایس آئی نے قبرستان کا دورہ کیا۔ صدر قبرستان کمیٹی محمد بشیر احمد مولانا کے ہمراہ تاج الدین ، خواجہ احتشام الدین ، محمد عارف خان ، شیخ پاشاہ ، شبیر خان ، عامر خان ، شیخ نصیر موجود تھے ۔