پولیس عہدیداروں کو تہنیت ، محمد اسمعیل الرب انصاری
حیدرآباد /12 اکٹوبر ( راست ) تلنگانہ اردو فورم مظہر ایجوکیشنل سوسائٹی ہومن رائیٹس ڈیولپمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے ہاوزنگ بورڈ کالونی نامپلی میں جناب محمد اسمعیل الرب انصاری قائد ٹی آر ایس کی نگرانی میں رمضان مبارک ، بقر عید ، ماہ محرم ، شیوراتری ، گنیش وسرجن اور دسہرہ کے پرامن اختتام پر ہومن رائیٹس ڈیولپمنٹ ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے بیگم بازار پولیس اسٹیشن سرکل انسپکٹر این شنکر بیگم بازار، ڈی ڈیکٹیو انسپکٹر سی ایچ روی کے علاوہ بیگم بازار پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر نریندرا کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر جناب انصاری نے کہا کہ جناب محمد محمود علی وزیر داخلہ ، جناب سی وی آنند آئی پی ایس کمشنر پولیس حیدرآباد کی نگرانی میں پولیس انتہائی متحرک تھی اور امن کے قیام کیلئے شب و روز محنت کئے ۔ جس پر شہریان حیدرآباد نے انہیں مبارکباد پیش کئے ۔ جناب این شنکر سرکل انسپکٹر بیگم بازار نے کہا کہ ہم کو قومی یکجہتی کے دھارے کو مضبوط رکھنا چاہئے ۔ جناب محمد شاہ شیخ انٹرنیشنل چیرپرسن سوشیل جسٹس ، محمد بشیر علی وائس پریسیڈنٹ ہومن رائٹس اور محمد مسعود علی ، ساجد بن عبدالعزیز کے علاوہ سید افتخار سابقہ صدر ہاوزنگ بورڈ کالونی ، جناب سریکانت جنرل سکریٹری کالونی ، مسرز انیتو اور مسرز رضیہ سلطانہ ، سید سعید اور محمد ارباز بھی موجود تھے ۔