عید پر زیادہ گوشت کھانے سے بیماریوں کا سامنا

   

ڈاکٹروں کے مطابق گوشت کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ یورک ایسڈ اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹرس کا کہناہے کہ قربانی کے گوشت کو زیادہ نہ کھائیں، بلکہ اس حوالے سے اعتدال رکھنا چاہیے، گوشت کے زیادہ کھانے سے پیٹ کی بیماریاں ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔

عید پر قربانی کا گوشت کھانے والوں کو ڈاکٹرز نے طبی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عید الضحیٰ پر زیادہ گوشت کھانے والوں کو بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔
عید کے موقع پر ہر کسی کی آرزو ہوتی ہے کہ وہ بکرے یا گائے کے گوشت سے بنی مرچ مسالے دار کڑاہی ، تکے اور کباب پر خوب ہاتھ صاف کرے، مگر طبی ماہرین ضرورت سے زیادہ گوشت خوری کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق گوشت کے زیادہ استعمال سے پیٹ کی بیماریوں کے علاوہ یورک ایسڈ اور جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹرس کا کہناہے کہ قربانی کے گوشت کو زیادہ نہ کھائیں، بلکہ اس حوالے سے اعتدال رکھنا چاہیے، گوشت کے زیادہ کھانے سے پیٹ کی بیماریاں ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے۔
طبی ماہرین یہ مشورہ بھی دیتے ہیں کہ گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری پروٹینز ہوتے ہیں، اس لیے قربانی کا لذیذ گوشت اعتدال سے کھانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
٭٭٭