عید کے موقع پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں: ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کی عوام سے اپیل

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کے موقع پر عید کی مبارکباد دیتے وقت سماجی فاصلہ کو یقینی بنائیں اور اجتماعات سے گریز کریں۔ وزیر داخلہ نے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ جس میں پرنسپال سکریٹری روی گپتا، ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی، کمشنر پولیس انجنی کمار، مہیش بھاگوت اور وی سی سجنار شامل تھے۔ عظیم تر بلدیہ حیدرآباد او رمحکمہ واٹرورکس پر زور دیا کہ عید کے موقع پر خصوصی صفائی اور آبی سربراہی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہاکہ ہمیں سماجی فاصلہ کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔ کوویڈ۔19سے محفوظ رہنے کیلئے اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔