شادی کی ڈولی کے بجائے ارتھی کا ڈولہ اُٹھا
ایک لڑکی کی شادی جنوری میں طئے تھی ، کھمم میں المناک واقعہ ، غمناک واقعہ رفاحی تنظیموں اور حکومت کیلئے سوالیہ نشان
کھمم ۔کھمم شہر کے گاندھی چوک میں رہنے والے پرکاش نامی خاندان میں اس وقت غم کے پہاڑٹوٹ گئے جب پرکاش کی اہلیہ گووند اما اپنے جوان دو لڑکیوں کے ساتھ خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کھمم شہر کے گاندھی چوک محلہ کے ساکن پرکاش نامی کے افراد خاندان اہلیہ گوونداممہ اور اسکے دو دختران رادھیکا اور رمیا شامل ہیں۔ پرکاش محبوب آباد میں سونے چاندی کا مزدوری کا کام کرتا ہے۔ بڑی لڑکی رادھیکا کی شادی 2021جنوری میں جنگائوں کے ایک لڑکے سے طئے پائی ۔ گووند اما نے اپنے گھر کی غربت کو دیکھتے ہوئے بالخصوص گھر میں دو وقت کی روٹی کیلئے بھی کوئی چیز میسر نہیں تھی۔ گذر بسر انتہائی مشکل ہورہا تھا۔ ان تمام چیزوں سے گووند اما دل برداشتہ ہوکر اپنے دو جوان لڑکیوں کے ہمراہ رادھیکا اور رمیا کے ساتھ گھر میں موجود جراثیم کش دوا پیتے ہوئے خود کشی کرلی۔ یہ واقعہ کھمم شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔ غربت سے دوچار ایک خاندان اپنی مالی مجبوریوں سے بہت پریشان تھا۔ دو وقت کی روٹی بھی انہیںمیسر نہیں تھی۔ اپنی غربت سے پریشان اور بڑی لڑکی کی جنوری 2021میں شادی بھی طئے تھی۔ غربت سے پریشان گووند اما اپنی دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ خود کشی کرلی ،خاندان کے اندر غم کا پہاڈ توٹ پڑا۔ فلاحی رفاحی تنظیمیں جو غریب عوام کیلئے فائدہ پہونچا نے کیلئے کام کرتے ہیں ان تمام تنظیموں کو سونچنے کی ضرورت ہے کہ شہر میں ایسے گھروں کی نشاندہی کرکر انہیں ہر اعتبار سے تعاون کرنے کا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاندھی چوک ڈیویژن کے کارپوریٹر گنگادھر تلک نے مقام حادثہ پر پہونچ کر اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور حکومت تلنگانہ بالخصوص کھمم یم ایل اے و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار سے مطالبہ کیا کہ غربت سے دل برداشتہ ہوکر ماں گووند اما اپنی دو نوجوان لڑکیا ں رادھیکا عمر 30سال، رمیا عمر 28سال کے ساتھ جو خودکشی کی حکومت اس خاندان کا بھر پور تعاون کرے انہوںنے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے سماج میں دوبارہ واقعات کا اعادہ نہ ہو جس کیلئے ریاستی حکومت خصوصی فائنانس قائم کرکے ایسے غریب افراد خاندان کی حکومتی سطح پر مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔