مقبوضہ بیت المقدس : مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب سے نابلس اور جنین شہروں میں قابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ہی دن میں فائرنگ کرکے 5حملے کیے گئے۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رات کے روز جنگجوؤں نے نابلس کے جنوب میں جبل صبیح پر واقع اویتار بستی کی چوکی کی طرف فائرنگ کی۔ اس حوالے سے ایک وڈیو کلپ بھی وائرل ہوا ہے،جس میں چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں چلنے کی آواز یں آرہی ہیں۔ مقامی رہایشیوں نے نابلس کے مشرق میں ایلون موریہ اور ایتمار کی بستیوں کے درمیان ایک اسرائیلی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اطلاع دی۔ ادھر حواس باختہ قابض افواج نے دعویٰ کیا کہ ان کے فوجیوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حملہ کرنے والوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔