گنگٹوک، 29 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو یہاں کہا کہ وکست بھارت کی تعمیر غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوان – ان چار ستونوں پر کی جائے گی اور حکومت پورے ملک میں انہیں مضبوط کرنے میں مصروف ہے ۔ مودی یہاں سکم ریاست کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ۔ سکم 16 مئی کو اپنا یوم تاسیس مناتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت کے لیے ہر ریاست کی ترقی ضروری ہے ۔ ہر ریاست کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں۔ ہم نے شمال مشرقی خطے کو ترقی کے مرکز میں رکھا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے سکم میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا نیز کہا کہ سکم شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی روشن کہانی بن رہا ہے ۔