غریبوں کو مکانات کی فراہمی کیلئے حکومت سنجیدہ :مانیم پلی

   

میدک۔یکم جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک حلقہ اسمبلی کے رکن اسمبلی ماینم پلی روہت راو نے کہا کہ اندرا ہائوزنگ اسکیم کے تحت غریبوں کو مکانات فراہم کرنا ریاستی حکومت کا عزم ہے اور ان کا مقصد میدک حلقہ میں تمام مستحق افراد کو مکانات دینا ہے۔ وہ اپنے وطن منڈل چنا شنکرام پیٹ کے موضع کوروی پلی میں اندرا ہائوزنگ اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کے آغاز کے سلسلہ میں منعقدہ بھومی پوجا پروگرام میں شرکت کے بعد مخاطب تھے۔ اس موقع پر انہوں نے زرعی مزدوروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل دریافت کیے اور کھیتوں میں بیج بونے کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو معیاری بیج اور کیڑے مار دوائیں ضلع میں مناسب مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے۔ کوروی پلی تانڈہ میں قبائلی عوام کے دیوتا سنت سیوالال مہاراج کی پوجا میں بھی انہوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایل اے نے کہا کہ سنت سیوالال مہاراج قبائلی طبقات کے لیے روحانی رہنما تھے، اور ان کا آشیرواد ہمیشہ قبائلی عوام کے ساتھ رہیگا۔ اس پروگرام میں متعلقہ عوامی نمائندے اور عہدیدار بھی شریک تھے۔