غریب افراد تک راشن پہونچانا موجودہ صورتحال کااہم تقاضہ

   

Ferty9 Clinic

عوام معاشی بدحالی سے پریشان ، راشن تقسیم تقریب سے ڈی ایس پی کا خطاب

بھینسہ5/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )لاک ڈاون کے پیش نظر غریب مستحقین تک راشن پہنچانا موجودہ صورتحال کا سب سے اہم ترین تقاضہ ہے کیونکہ اس وقت عوام کو روزگار نہ ہونے کی وجہہ سے معاشی بدحالی سیمتاثر ہے ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی نرسنگ راؤ نے جمعیت اہلحدیث بھینسہ کی جانب سے رمضان راشن کٹس کی تقسیم کے موقع پر کیا انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت نہ صرف غریب طبقہ بلکہ متوسط طبقہ کے افراد بھی جو یومیہ مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں ایسے خاندان بھی پریشان حال ہیں لہذا ایسے موقعوں پر سماجی خدمت انجام دینے والے مختلیف تنظیمیں اس وقت سماج میں بہترین طریقے سیعوام کی خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ بھینسہ میں جمعیت اہلحدیث کی جانب سے لاک ڈاون میں آج تیسرے مرحلے کے دوران جو راشن کٹس تقسیم کیئے جارہے ہیں قابل تحسین اقدام ہے انھوں نے جمعیت کے ذمہ داران اور جمعیت کو انکے اس کار خیر پر مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی سماج میں عوام کی خدمت کرتے رہنے کا مشورہ دیا اور وہ خود بھی اپنی جانب سیمکمل تعاون کرنے کا بھی تیقن دیا انکے ہمراہ سرکل انسپکٹر بھینسہ وینو گوپال راؤ بھی موجود تھے انھوں نے بھی جمعیت اہلحدیث کے اس کام کی ستائش کی اور کہا کہ ایسے حالات میں انسان کو انسانوں کی خدمت کرنا سب سے اہم ذمہ داری ہے جو بھینسہ میں کئی فلاحی تنظیمیں خدمت خلق کا کام کرہی ہے قابل مبارکباد ہے انھوں نے جمعیت کے خدمت کے اس جذبہ کو بھی سراہاتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے نوجوان اپنا قیمتی وقت نکال کر انسانوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں قابل ستائش ہے جبکہ مقامی امیر فیروز خان نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث کی جانب سے غریب و بے روزگار مستحقین میں 200 سے ذائد رمضان راشن کٹس تقسیم کیئیگئیجبکہ اس سے قبل بھی دو مرحلوں میں راشن کٹس ترکاری بھی تقسیم کی گئی جبکہ راشن کٹس میں پانچ کیلو جوار پانچ کیلو گہیوں کا آٹا،چار قسم کی دالیں، خوردنی تیل،شکر چائیکی پتی املی نمک کے علاوہ دیگر اشیائے ضروریہ اس پیکیج میں شامل ہیں قبل ازیں امام مسجد توحید خالد محمدی نے افتتاحی کلیمات ادا کیئے جسمیں انھوں نے جمعیت کا تعارف و مقصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کا اہم کام دعوت دین کو ساری انسانیت تک پہنچانا اور امن کو قائم رکھنا اسلام کے تئہ غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا بلا مذہب و تفریق انسانوں کی خدمت کرنا ہے علاوہ ازیں نائب ضلعی امیر نرمل رحمت اللہ خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اس موقع پر محمد علاالدین مقامی ناظم، ساجد خان خازن کے علاوہ دیگر جمعیت کے کارکنا ن بھی موجود تھے۔