حیدرآباد۔ 6؍جولائی۔ ( پریس نوٹ )۔ اقراء ایجوکیشنل سوسائٹی نے اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس اور گریویٹی کے اشتراک اور تعاون سے غریب مگر باصلاحیت دیہی اور شہر کے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے طلبہ کے لئے NEET اور JEE ہائبریڈ ماڈل کوچنگ پروگرام کا اہتمام کیا ہے جس کا 11جولائی سے آغاز ہوگا۔ یہ کوچنگ کا Hybrid ماڈل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد ساجد علی صدر اقراء ایجوکیشنل سوسائٹی نے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لکھنؤ کی مشہور کوچنگ سنٹر گریویٹی سے اسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس نے اشتراک کرتے ہوئے کوچنگ کلاسس کا راست طور پر ہندوستان کے منتخبہ 100مراکز پرٹیلی کاسٹ کرنے کا اہتمام کیا ہے۔AMP ، Gravity اور اقراء کے اس مشترکہ پروجیکٹ سے غریب، مستحق اور دور دراز میں رہنے والے وہ طلبہ جو ایک اچھا ڈاکٹر اور انجینئر بننے کا خواب دیکھتے ہیں مگر مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوتے وہ فیضیاب ہوںگے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد ساجد علی نے بتایا کہ پہلے سے جو کوچنگ سنٹرس موجود ہیں ان سے کسی قسم کا نہ تو ٹکرائو اورنہ ان سنٹرس کو کوئی فرق پڑے گا۔ صرف وہی طلبہ جو گورنمنٹ کالجس یا بجٹ کالجس میں پڑھتے ہیں۔ ان کے لئے یہ ایک نعمت ثابت ہوگا۔عموماً NEET اور JEE کی کوچنگ فیس ادا کرنے کے لئے اوسط طبقہ کے طلبہ متحمل نہیں ہوسکتے اس لئے AMP، Gravity اور IQRA کے اس پراجکٹ کے تحت سالانہ 12ہزار روپئے فیس مقرر کی گئی ہے۔ جو طلبہ یہ فیس بھی ادا کرنے کے بھی اہل نہیں ہیں ان کی درخواست پر رعایت پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اگلا ہدف سیول سرویسس امتحانات کی تیاری بھی ہے۔ڈاکٹر ساجد علی نے NEET اور JEE کوچنگ پراجکٹس سے متعلق بتایا کہ طلبہ حیدرآباد کے سنٹر پر جو اقراء مشن جونیئر کالج پر ہوگا روزانہ 4تا 8ساعت شام پروجیکٹر کے ذریعہ سے نہ صرف طلبہ مشاہدہ کرسکیںگے بلکہ سوال و جواب بھی کرسکیںگے۔ جو طلبہ اور سرپرست طلبہ اس کوچنگ پروگرام سے استفادہ کرنا چاہتے وہ پرنسپل ڈاکٹر محمد ساجد علی سے فون نمبر 9246554392 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں یا بہ اوقات 9بجے صبح تا 4بجے شام اقراء کالج جہاں نما پر بالمشافہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں محمد شجاعت علی اور محمد امجد علی بھی موجود تھے۔