غریب خاندان کا اکلوتا چراغ گُل

   

سڑک حادثہ میں زخمی مٹ پلی کا متوطن محمد فاروق فوت

مٹ پلی ۔ مٹ پلی شہر کے وائی ایس آر کالونی ( امکاپیٹ ) کے متوطن محمد فاروق 19 کا 20 دن قبل مٹ پلی قومی شاہراہ وینکٹ راؤ پیٹ و راجیشور راؤ پیٹ کے درمیان رات کے اوقات بذریعہ کار سوار سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل پھر خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج 20 دنوں کی کشمش موت و حیات کی لڑائی لرتے ہوئے گھر کا اکلوتا لڑکا آج داعی اجل کو لبیک کہا ۔ ان کے والد محمد ناصر کو ایک لڑکا ( محمد فاروق ) اور لڑکی ہے محمد فاروق کے اچانک فوت ہوجانے سے خاندان کا چراغ گل ہوگیا ۔ فاروق کی انتقال کی خبر جیسے ہی عام ہوئی مٹ پلی اور اطراف علاقہ سے کئی احباب ان کا مکان وائی ایس آر کالونی پہونچے اور ان کا آخری دیدار کیا اور ارکان خاندان کو پرسہ دیا گیا ۔ آج بعد نماز ظہر بسم اللہ مسجد میں مولانا انعام الحسن اسعدی نے ان کا نماز جنازہ پڑھایا کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مقامی قبرستان ( مٹ پلی ) میں تجہیز و تکفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ماں باپ اور بہن ہے ۔ خدا تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔