غریب طلبہ کو فزیکس ، ریاضی کی مفت کوچنگ

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : شیخ محی الدین بشیر ، فزیکس فیکلٹی زائد از 20 برس کا تجربہ بحیثیت اسوسی ایٹ ڈین رکھتے ہیں ۔ وہ فروری 2013 تا فروری 2018 خدمت انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے ہندوستان بھر میں NEET اور ITI-JEE میں کئی ٹاپرس دئیے ہیں ۔ ان میدانوں میں زیادہ غریب طلبہ رینکس بہت کم لاتے ہیں ۔ ان کا کامیابی کا حصول کم ہونے کے پیش نظر رینکرس اکیڈیمی نے کفایتی فیس پر ایسے مستحق طلبہ کو انجینئرنگ ، ڈاکٹری کے حصول میں حوصلہ افزائی کے لیے اقدام کے طور پر کوچنگ کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ۔ نارائن گوڑہ اور نیو ملک پیٹ میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کا نظم ہے ۔ سیاست کے اسپانسر کردہ غریب طلبہ کو شیخ محی الدین بشیر بنیادی فزیکس ، ریاضی کی مفت کوچنگ ہر اتوار اور تعطیلات میں فراہم کریں گے ۔ یہ کوچنگ NEET اور IIT-JEE ، BITSAT وغیرہ کے لیے کار آمد ہوگی ۔ 8 ویں ، 9 ویں ، 10 ویں اور 11 ویں اور 12 ویں ترک تعلیم طلبہ نارائن گوڑہ میں انسٹی ٹیوٹ ، رینکرس اکیڈیمی ‘ پر ربط کریں ۔ مفت کیرئیر گائیڈنس کے لیے 7386879760 پر ربط کریں ۔۔