غریب والد نے کمسن بیٹے کی نعش بائیک پر منتقل کی

   


ایمبولنس مالکان کا نعش منتقلی سے انکار : اے پی میں انسانیت سوز واقعہ
حیدرآباد ۔ 11 اکتوبر ( ایجنسیز ) خانگی ایمبولینس کے مالک کی جانب سے سانپ کے ڈسنے سے فوت لڑکے کو گھر لے جانے سے انکار پر اس کے والد نے کمسن کی نعش کو اپنی بائیک پر گھر منتقل کیا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ آندھراپردیش کے تروپتی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق تروپتی کے بھتیا پتھور گاوں کے ساکن چنچایا کا 7 سالہ بیٹا بسوایا جو مقامی اسکول میں دوسری جماعت میں زیر تعلیم تھا منگل کی صبح، لڑکا اسکول جانے کی بجائے گھر پر رہا کیونکہ والدین کھیت کے کام پر گئے تھے۔ ساتھی بچوں کے ساتھ گھر میں کھیل رہا تھا کہ اسے ایک کوبرا نے ڈس لیا۔ کچھ دیر بعد لڑکا بے ہوش ہو گیا اور مقامی لوگوں نے کے وی آئی پورم ہاسپٹل پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکا پہلے ہی مر چکا تھا۔ خانگی ایمبولینس مالکان لڑکے کی نعش کو ہاسپٹل سے گھر لیجانے آگے نہیں آئے۔جس پر چنچایا بیٹے کی نعش کو بائیک پر گھر لے گیا۔