غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 50 فلسطینی زخمی

,

   

النکبۃ کی 71 ویں برسی کے موقع پر ہزاروں فلسطینیوں کا احتجاجی مظاہرہ
غزہ ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ اسرائیل سرحد پر ہزاروں فلسطینیوں نے آج النکبۃکی 71 ویں برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کئے۔ اس احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے اسرائیلی فوج نے فائرنگ شروع کردی۔ اس سے تقریباً 50 فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ اسرائیل کے قیام کے خلاف احتجاج میں اب تک ہزاروں فلسطینی شریک ہوچکے ہیں۔ برسوں سے اسرائیل کے غاصبانہ کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔ گذشتہ سال بھی اس علاقہ میں شدید خونریزی ہوئی تھی جس کے بعد عالمی سطح تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ فلسطینیوں کی کثیر تعداد فلسطینی پرچمس تھامے غزہ اسرائیل سرحد کی جانب جمع ہوئی جہاں فلسطینیوں نے اسرائیلی سپاہیوں کے طرف سنگباری شروع کردی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ احتجاجی فلسطینیوں کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوج نے آنسو گیس شیل برسای، ربر کی گولیاں بھی داغیں۔ اس کے علاوہ گولہ بارود کا بھی استعمال کیا۔ غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ اس کارروائی میں کم از کم 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ 10 ہزار سے زائد احتجاجیوں نے غزہ پٹی کے کئی مقامات پر جمع ہوکر مظاہرے کئے۔ احتجاجیوں نے ٹائر جلائے اور فوج پر سنگباری کی۔ آج کی یہ ریالیاں یوم النکبۃکی علامت کے طور پر منائی گئی۔ فلسطینی عوام 1948ء میں مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے قیام کے خلاف جدوجہد کرتے آرہے ہیں۔