غزہ: عید مناتے بچے نے تباہ شدہ گھر کی چھت کو جھولا بنا لیا

,

   

غزہ : اسرائیل کی غزہ کے نصیرت کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔غزہ میں بچے کھنڈرات میں عید منانے پر مجبور ہیں جہاں فلسطینی بچوں نے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ایک گھر کی چھت کو جھولا بنا لیا۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 122 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 33 ہزار 482 ہو گئی ہے۔ان شہداء میں 14 ہزار 500 بچے اور 9 ہزار 500 خواتین شامل ہیں۔فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 49 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 8 ہزار افراد لاپتہ ہیں۔