116 ٹن امدادی سامان لے کر مصر پہنچ گئے
دوحہ: قطر نے اسرائیلی ناکہ بندی اور شدید بمباری کی زد میں آنے والی غزہ کی پٹی کے لیے 116ٹن انسانی امداد پر مبنی 3طیارے مصر بھیجے ہیں۔قطر کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے قطر کی مسلح افواج کے 3 طیارے مصر کے شہر العریش روانہ کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ 116ٹن امداد خوراک، ادویات اور قیام کرنے کا سازو سامان پر مشتمل ہے،قطر نے 9نومبر کو بھی غزہ کے لیے 4 طیاروں میں 180ٹن انسانی امداد مصر بھیجی تھی۔غزہ میں جنگ سے متاثرہ افراد کو غذائی اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سعودی عرب اور قطر کی جانب سے کئی جہاز سامان روانہ کیاگیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے مسلسل رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔