نیویارک : اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے غزہ کے ہسپتالوں کے قریب ملنے والی اجتماعی قبروں کی فوری اور آزاد تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سکیورٹی کونسل کے اراکین نے ’غزہ میں نصر اور الشفا ہسپتال کے اندر اور اطراف میں اجتماعی قبروں کی دریافت سے متعلق رپورٹس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جہاں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت کئی سینکڑوں افراد دفن تھے۔‘سکیورٹی کونسل کے اراکین نے جاری بیان میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر احتساب کی ضرورت پر زور دیا ہے۔