غزہ میں آگ بھڑکنے سے 21 جاں بحق ، متعدد زخمی

   

غزہ : ساڑھے پندرہ برسوں سے اسرائیلی محاصرے میں فلسطین کے سب سے گنجان آباد علاقے غزہ میں آگ بھڑکنے سے سات بچوں سمیت کم از کم 21 افراد جل کر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔اسرائیل کا طویل محاصرہ بھی اس زیادہ جانی نقصان کا سبب بنا ہیکہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں سے بھی پہنچنا ممکن نہ تھا۔ جمعرات کوغزہ پٹی پر یہ آگ جبالیہ کیمپ میں ایک بلڈنگ کو لگی تھی۔ جس پر شدید محاصرے کی وجہ سے بروقت کنٹرول نہ کیا جاسکا۔ نتیجتاً بھاری جانی نقصان ہو گیا۔غزہ کے شہری دفاع کے یونٹ کا اس بارے میں کہنا ہیکہ آگ سے جھلس کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 کی تصدیق کی ہے۔ انڈونیشیا کی طرف سے قائم کیے گئے ایک مقامی ہاسپٹل کے انتظامی سربراہ صالح ابو لیلیٰ کے مطابق آگ سے جھلسی ہوئی نعشوں میں کم از کم سات بچوں کی نعشیں بھی شامل ہیں۔