غزہ میں ایندھن اور امداد کیلئے اسرائیل کے اقدامات ناکافی: امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں ایندھن اور دیگر امداد کی رسائی کی اجازت دینے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ’پہنچنے والی امداد کافی نہیں ہے۔ اسے بڑھانے کی ضرورت ہے اور ہم نے اسرائیل کی حکومت پر یہ واضح کر دیا ہے۔‘اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ پیر کو 100 انسانی امداد کے ٹرک اور تقریباً 69 ہزار لیٹر ایندھن مصر سے غزہ پہنچایا گیا۔اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز جنوبی غزہ کے مرکزی شہر خان یونس پر دھاوا بول دیا تھا۔گذشتہ ہفتے زمینی حملے، جسے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی کارروائی سمجھا جا رہا ہے، میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس کے فوجی جنہیں جنگی طیاروں کی مدد حاصل تھی، خان یونس کے مرکز تک پہنچ گئے اور شہر کو گھیرے میں لے لیا۔