غزہ میں جاری نسل کشی کیخلاف بامعنی پیغام دیا گیا

,

   

نسل کشی میں اسرائیل کو مدد فراہم کرنے والے برابر کے شریک : بلال اردغان

استنبول: ترکیہ میں 2025کی پہلی صبح استنبول سے دنیا بھرکوغزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کے خلاف ایک بامعنی پیغام دیا گیا۔اسرائیل کے ظلم و ستم کی یکجہتی سے مذمت کی گئی۔ تاریخی جزیرہ نما کی مساجد میں علی الصبح نماز ادا کرنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں ترک عوام نے گلاتا پل کی طرف پیدل مارچ کیا۔ استنبول کے ایشیائی حصے سے عوام کشتیوں کے ذریعہ امین اونو علاقہ تک پہنچے ۔400شہری تنظیموں کی شراکت سے اس ریلی میں ترک اور فلسطینی پرچم لہرائے گئے ۔پل کے وسط میں جہاں وسیع حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے ، وہاں ایک بڑے بیانرپر تری اور انگریزی زبانوں میں ’’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘‘کی تحریر کو جگہ دی گئی۔ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے علم کے فروغ جمیعت متولی وفد کے چیئرمین بلال اردغان نے کہا کہ اسرائیل نے تنہا ہی غزہ میں نسل کشی نہیں کی بلکہ گولہ بارود اور مالی امداد فراہم کرنے والے بھی اس میں برابر کے شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اور انصاف کا سورج غزہ میں اسی طرح طلوع ہوگا جس طرح دمشق میں ہوا ۔ بلال نے فلسطینیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت ہماری فتح ہوگی۔ اسرائیل کیخلاف نعرے لگائے گئے اور شہداء اور فلسطینیوں کیلئے دعائیں کی گئیں۔احتجاج میں ساڑھے چار لاکھ افراد نے شرکت کی۔ نائب صدر جودت یلماز نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلسطین میں قتل عام کو روکنے کیلئے گلاتا پل پر نکالے گئے مارچ کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ انسانیت کا اتحاد ظلم کے خلاف کھڑا ہے ۔ فلسطین میں حق جلد یا بہ دیر فتح یاب ہو گا۔