غزہ میں جاں بحق افراد کی تعداد34 ہزار کے قریب

   

غزہ : 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 33 ہزار 729 ہو گئی ہے۔اسرائیلی افواج نے 191ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں انہوں نے زبردستی آبادی کو بھوکا اور پیاسا چھوڑ دیا، جس سے ایک بڑی انسانی تباہی ہوئی۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے رات بھر بالخصوص غزہ شہر کے مرکز میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 43 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔