غزہ میں جنگ بندی:کینیڈا میں احتجاجی گروپوں کا مظاہرے جاری رکھنے کا اعلان

   

اوٹاوا: کینیڈا میں احتجاج کرنے والے گروپوں نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ بندی پر خوشی ہے تاہم احتجاج نہیں روکیں گے ۔سٹی نیوز ایوری ویئر کے مطابق کینیڈا میں فلسطینیوں کے حامی گروپوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے معاہدے سے ٹورنٹو جیسے شہروں میں ان کے معمول کے مظاہرے ختم نہیں ہوں گے ، جب کہ یہودیوں کی وکالت کرنے والے قومی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، جب تک حماس کے زیر حراست ہر یرغمالی کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والی فلسطینی یارا شوفانی جو فلسطینی یوتھ موومنٹ کی رکن ہیں، نے کہا کہ گروپ کے احتجاج کا مقصد کینیڈین حکومت پر ہتھیاروں پر دو طرفہ پابندی عائد کرنے اور غزہ میں مظالم کے مرتکب افراد کا احتساب کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہوگا۔