غزہ میں جنگ بندی کے حوصلہ افزا اشارے:بلنکن

   

انقرہ : امریکی وزیر خارجہ نے انقرہ کے اپنے دورہ کے دوران ترک حکومت پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے لیے حماس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ انٹونی بلنکن کا گزشتہ برس غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے مشرق وسطیٰ کا یہ بارہواں دورہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی طرف پیش رفت کے حوصلہ افزا اشارے دیکھے ہیں۔ ترک دارالحکومت انقرہ کے اپنے دورے کے موقع پر آج 13 دسمبر بروز جمعہ اس اعلیٰ ترین امریکی سفارتکار نے ترک قیادت پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے لیے حماس کو ترغیب دینے کے سلسلے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ بلنکن کا یہ تبصرہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ کے بعد شام کے دورے کے دوسرے مرحلے میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ بلنکن نے انقرہ میں نامہ نگاروں کو بتایا کہہم نے غزہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، اور اس بارے میں بھی کہ میرے خیال میں جنگ بندی کا موقع موجود ہے۔ اور جو کچھ ہم نے پچھلے دو ہفتوں میں دیکھا ہے، وہ زیادہ ایسی حوصلہ افزا علامات ہیں کہ یہ معاہدہ ممکن ہے۔