غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 2 شدید زخمی

   

غزہ : غزہ میں حماس کی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار ٹیم کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہوئی ہے۔ یہ تازہ جھڑپ غزہ کے علاقے بیت حنون میں ہوئی۔ جس میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے زخمی اہلکاروں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ہلاک ہونے والے ایک اہلکار کی شناخت 24 سالہ ایتان شکنازی کے نام سے ہوئی جو نہال بریگیڈ کی 932 ویں بٹالین میں نائب کمپنی کمانڈر تھا۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہیکہ دوسرے اہلکار کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے جس کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔اسرائیلی فوج نے اپنے زخمی اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ دونوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فوج کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ایک برس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی۔حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے ایک ہزار فوجی اس کے علاوہ ہیں۔غزہ جنگ کے دوران اب تک اسرائیلی پولیس کے 69 اہلکار بھی مارے گئے۔