غزہ میں سردی سے ٹھٹھرکرایک اور بچہ فوت

   

غزہ : غزہ پٹی میں سخت موسمی حالات اور شدید سردی کے نتیجہ میں ایک اور شیر خوار جاں بحق ہوگیا۔ سردی سے ٹھٹھر کر فوت ہوجانے والے شیر خوار کی عمر صرف 35 دن تھی۔ پیر کے روز فلسطینی معان ایجنسی نے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ شدید سردی کے نتیجہ میں ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں پیش آیا ہے۔ سردی سے ٹھٹھر کر مرنے والے بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی نے اتوار کو بتایا تھا کہ سرد موسم اور پناہ گاہ کی کمی غزہ میں نوزائیدہ بچوں کی موت کا سبب بن رہی ہے۔ 7,700 نومولود زندگی بچانے والی دیکھ بھال سے محروم ہیں۔