غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

   

غزہ : غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31,272 ہوگئی ہے ۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو ہلاک اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے تنازع کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31,272 اور 73,024 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔اس دوران مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے تنازعات کی وجہ سے بڑی تعداد میں بچوں کے ضائع ہونے کی مذمت کی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ‘‘یہ چونکا دینے والی بات ہے ۔صرف چار ماہ میں غزہ میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد دنیا بھر میں چار سال کی جنگوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد سے زیادہ ہے ۔ یہ جنگ بچوں کے خلاف جنگ ہے ۔ یہ ان کے بچپن اور مستقبل کے خلاف جنگ ہے ۔